Thursday 28 February 2013

کالی اورلال مرچوں سے وزن میں کمی

سائنس و ٹیکنالوجی

http://i175.photobucket.com/albums/w140/nuper17/ID-10090072.jpg

واشنگٹن : موٹاپے میں مبتلا افراد وزن گھٹانے کے لیے نت نئے تجربات، ورزش اورادویات کے استعمال میں مشغول نظر آتے ہیں لیکن اب ایک گولی نے ان کی مشکلیں آسان کردیں ہیں۔
 امریکی یونیورسٹی کے سائنسی ماہرین کی زیر نگرانی تیار ہونے والے کیپسی لیکس نامی اس کیپسول کی مدد سے بیٹھے بھٹائے کئی کلو وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ 
کالی اور لال مرچ کے مرکب سے تیارکیے گئے ان کیپسول سے 80 منٹ کی چہل قدمی اور25 منٹ کی جاگنگ میں زائل ہونے والی کیلوریز بآسانی خرچ کی جاسکتی ہیں۔
دن میں ایک بار کھائے جانے والے اس کیپسول کی پورے مہینے کی خوارک صرف 48 ڈالر میں خریدی جاسکتی ہے۔ 
واضح رہے کہ ہالی ووڈ کے کئی نامور ستارے بشمول بریڈ پٹ، جینیفر لو پیز اور برٹنی اسپیئر بھی وزن گھٹانے کے لیے ان کیپسول کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...